اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور لیبر پارٹی کے رہنما اضحاک ہرٹزگ نے برطانوی پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے حق میں 'علامتی تحریک' کی منظوری کو اسرائیلی سیاست کے لئے دھماکا خیز شکست سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی شکست ہمارے بنیادی مفادات پر کاری ضرب ہے۔
اسرائیل کے جنرل پبلک ریڈیو کے مطابق ہرٹزگ نے بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موخر الذکر اپنی سیاسی، معاشرتی اور معاشی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔
اپوزیشن رہنما نے نیتن یاہو کو ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عاید کیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ نورا کشتی کا ڈرامہ رچا کر عوام کی توجہ ان مسائل سے ہٹانا چاہتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲